بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوہاٹ: دستی بم سے حملہ، 3 افراد زخمی

خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں پیٹرول اسٹیشن میں واقع جنرل اسٹور پر دستی بم سے کیے گئے حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

کوہاٹ پولیس کے مطابق کوہاٹ کے پنڈی روڈ پر واقع نجی پیٹرول پمپ میں موجود جنرل اسٹور پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کر دیا۔

دستی بم پھٹنے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے کابل خان آفریدی کے حجرے پر دستی بم پھینکا۔

پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت کا تعین اور تفتیش کر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.