بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ٹیم بیس بال فائیو ایشیاء کپ میں شرکت کریگی

پاکستان ٹیم بیس بال فائیو ایشیاء کپ میں شرکت کرے گی جو 17 سے 19 اگست تک ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔

بیس بال فائیو ایشیاء کپ ایونٹ میں 9 ٹیمیں شامل ہیں، پاکستان، چائنیز تائپے اور سنگاپور گروپ سی میں مدِ مقابل ہوں گے۔

ملائیشیا، ساؤتھ کوریا، تھائی لینڈ، جاپان، ہانگ کانگ اور فلپائن کی ٹیمیں بھی ایونٹ میں شامل ہیں۔

اس حوالے سے صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن سید فخر علی شاہ نے کہا ہے کہ بیس بال فائیو نیا اور شارٹ فارمیٹ ہے۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سنسنی خیز ہاکی میچ 2، 2 گول سے برابر ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ فارمیٹ میں مرد و خواتین کھلاڑیوں کی مکسڈ ٹیم حصہ لیں گی۔

سید فخر علی شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کا کیمپ 2 اگست سے گوجرنوالہ میں لگے گا۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیس بال فائیو کی ورلڈ چیمپئن شپ رواں برس ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.