بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر کیخلاف قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قرار داد منظور کرلی گئی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمشنر کو نکلوانے کی حکمت عملی تیار کرنا شروع کردی۔

ایوان میں قرارداد حکومتی رکن سید عباس شاہ نے پیش کی، جو منظور کی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری طرف پی ٹی آئی نے الیکشن کمشنر کو نکلوانے کے لیے حکمت عملی تیار کی ہے۔

اس حکمت عملی کے تحت پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے قرار داد منظور کروائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.