بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کون کہتا ہے پی پی ختم ہوگئی؟ برنالہ ہمارا قلعہ ہے، فریال تالپور

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور نے کہا ہے کہ کون کہتا ہے کہ پیپلز پارٹی ختم ہوگئی، برنالہ پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سعید غنی کے ہمراہ آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

برنالہ آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب فریال تالپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ کون کہتا ہے پیپلز پارٹی ختم ہوگی؟ پی پی شہیدوں کا قافلہ ہےاور برنالہ پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے۔

سعید غنی نے خطاب میں کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں ایک طرف شہید بھٹو کا سپاہی ہے تو دوسری طرف ابھینندن کو چھوڑنے والا عمران خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے الیکشن میں وہ عمران خان آیا ہے جو بھارتی الیکشن میں نریندر مودی کی جیت کے لیے دعاگو تھا۔

وزیر تعلیم سندھ نے مزید کہا کہ کشمیری آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کے خلاف ووٹ دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں بھٹو اور کشمیریوں سے متعلق خراب الفاظ کہنے والا وزیر اور پوری وفاقی حکومت دو ٹکے کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.