بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغان حکومت کا سفارتی عملہ واپس بلائے جانے پر پاکستان کا ردعمل

افغان حکومت کی طرف سے سفارتی عملے کو  واپس بلائے جانے پر پاکستان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کا سفیر اور سفارتی عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ بدقسمتی اور افسوس ناک ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اسلام آباد میں مبینہ اغوا کی تحقیقات جاری ہیں۔

افغان میڈیا نے پاکستان سے افغانستان کے سفیر کو واپس بلانے کی تصدیق کی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات اعلیٰ سطح پر ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ افغان حکومت نے اسلام آباد سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔

افغان میڈیا نے پاکستان سے افغانستان کے سفیر کو واپس بلانے کی تصدیق کی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکومت نے اپنے سفیر کو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر واپس بلایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.