چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ ملک میں روزہ اور عید متفقہ طور پر ہو۔
وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے زیراہتمام خلائی مشاہدہ گاہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر نے کہا کہ ایک عظیم کام کی بنیاد یہاں رکھی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلائی مشاہدہ گاہ کی مدد سے رویت ہلال کمیٹی کوبہت تعاون ملے گا، فواد چوہدری نےکہا تھا وہ رویت ہلال کمیٹی سے ہر قسم کا تکنیکی تعاون کریں گے۔
مولانا عبدالخبیر نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ ملک میں روزہ اور عید متفقہ طور پر ہو، مدینے کی ریاست بنانے میں ہم سب کو چاہیے مل کر اپنا کردار ادا کریں۔
Comments are closed.