آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں عالمی، علاقائی اور ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کا اعادہ بھی کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں حالیہ فارمیشن مشقوں کے دوران فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں مشرقی سرحدوں، ایل او سی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ کانفرنس میں ڈی جی ایم اوز کے درمیان 2021 کے بعد سیزفائر معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں کمشیری بھائیوں کی جدوجہد کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا۔
اسی طرح ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کور کمانڈر کانفرنس میں خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
کانفرنس میں ضم شدہ اضلاع میں سول انتظامیہ کی جلد عملداری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس نے افغان امن عمل کے لیے اب تک کی کوششوں پر اظہارِ اطمینان کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس کو دوست ملکوں کے ساتھ عسکری تعلقات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت کورونا کی تیسری لہر کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کورکمانڈرز کانفرنس میں کورونا کے خلاف جنگ میں سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کا اعادہ کیا گیا۔
Comments are closed.