وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری وسائل استعمال کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ آکسیجن سلنڈر کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آکسیجن سلنڈر مہنگے داموں بیچنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ انتظامیہ اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے ایس او پیز پر عمل کرنے سے وبا پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوام بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں، ماسک پہنیں، کورونا سے محفوظ رہیں۔
Comments are closed.