بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراکش سے پاکستان تک ڈیلٹا ویریئنٹ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویریئنٹ نے کورونا کے خلاف جنگ میں حاصل فائدے خطرے میں ڈال دیے، ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔

عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویریئنٹ نہ صرف بچوں بلکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو نشانہ بناتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق 4 ہفتوں میں کیسز میں 80 فیصد اضافہ ہوا، اب تک 132ملکوں میں ڈیلٹا ویریئنٹ پھیل چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.