asin video why do we worry about what others think thailand teen pic free online dating boston gumtree worldwide latin friend finder

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عزاداران کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے مجالس میں شریک ہوں، راجہ ناصر عباس

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں عزاداری روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ جاری رہے گی۔ عزاداران کورونا ایس او پیز کو مدِنظر رکھتے ہوئے مجالس اور جلوسوں میں شریک ہوں۔

مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے لیاقت باغ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں شیعہ سنی علما، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور کارکنوں نے شرکت کی۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ خطے میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر قابو پانے کے لیے پاکستان اور پڑوسی ممالک کے حکمرانوں کو بصیرت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ 

افغانستان میں مضبوط عوامی حکومت پورے خطے کی ضرورت ہے، تقریب سے ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.