بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دینی قیادت کا ’پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق‘ پر عمل کرنے کا اعلان

پاکستان بھر کے علماء کرام نے پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر محمود اشرفی کی زیرصدارت مذہبی، سیاسی جماعتوں، علما و مشائخ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں دینی قیات نے 14 نکات پر مبنی پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کرنے کا اعلان کیا۔

اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محرم میں قیام امن کے لیے طاہر اشرفی کے دفتر کے تحت ملک بھر میں رابطے کا سسٹم بنایا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تمام مسالک کے علما و مشائخ انتہا پسندانہ سوچ اور شدت پسندی کو مسترد کرتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ریاست کے خلاف مسلح بغاوت میں شرکت یااس کی مدد اور حمایت کرنا شرعی اور قانونی طور پر درست نہیں۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق حکومت یا مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے خلاف مسلح کارروائیاں بغاوت ہیں جو شرعا حرام ہے۔

اعلامیے کے مطابق نفاذ شریعت کے نام پر طاقت کا استعمال، ریاست کے خلاف مسلح محاذ آرائی، تخریب کاری اور دہشت گردی کی تمام صورتیں حرام ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.