وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ویکیسن نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کو رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاق سے ویکسین نہیں مل رہی ہے تو لوگ ویکیسن نہیں لگوا پا رہے ہیں،لہذا صوبائی حکومت فی الحال ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملازمین کو ویکسین لگوانے کے لیے رعایت دے رہے ہیں، جن سرکاری ملازمین نے ویکسین نہیں لگوائی ہے وہ جلد از جلد لگوالیں۔
حکام محکمہ صحت کا اس متعلق کہنا ہے کہ محکمہ صحت میں بیشتر ملازمین اپنی ویکسی نیشن کرواچکے ہیں، دیگر محکموں سے متعلق محکمہ صحت کے پاس اعداد وشمار نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو ویکسین کرانے کے لیے 30 جون تک مہلت دی تھی اور ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہیں روکنے اور محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیا گیا تھا۔
Comments are closed.