کورونا ویکسین لگانے والے افراد سے متعلق 20 مارچ تک کے اعداد و شمار سامنے آ گئے۔
ذرائع کے مطابق 20 مارچ تک کُل 2 لاکھ 90 ہزار 1 سو 30 ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 1 لاکھ 45 ہزار 17 معمر افراد کو بھی ویکسین لگائی گئی ہے۔
کورونا ویکسین لگوانے والوں میں سے بہت کم کیسز میں ویکسین لگانے والے افراد نے سردرد، متلی اور ہلکے بخار جیسی معمولی علامات کی شکایات رپورٹ کی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.