کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے کورونا ویکسین فروخت کرنے والے تینوں ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں گھر گھر جاکر کورونا ویکسین فروخت کرنے کےکیس کی سماعت ہوئی۔
جسمانی ریمانڈ مکمل ہونےپر تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان میں امان سلطان،محمد علی اور سرکاری ویکسینیٹر محمد ذیشان شامل ہیں۔
عدالت نے عدالتی ریمانڈ پر تینوں ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر کیس کا چالان طلب کرلیا۔
پولیس کے مطابق ویکسینیٹر محمد ذیشان ڈی ایچ او شرقی کے دفتر میں ویکسینیٹر تعینات تھا جو ملزم ذیشان دیگر دو ملزمان کو سرکاری ویکسین فراہم کرتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پریڈی پولیس نےڈیفنس میں اسٹنگ آپریشن کر کےملزمان کوگرفتار کیا، ملزمان میں ہیلتھ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کا ڈائریکٹر اور ملازم بھی شامل ہیں۔
ملزم کے پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں کہا گیا کہ ہم گھر جا کر فائزرسمیت دیگر کورونا ویکسن لگاتے تھے، فائزر ویکسین کے15ہزار روپے فی ڈوز کےحساب سے چارج کرتے تھے، اب تک60 سےزائد افراد کو فائزر ویکسین لگاچکا ہوں۔
Comments are closed.