حکومت نے ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن کے لیے دوبارہ رجسٹریشن کا اعلان کر دیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پہلے 4 ہفتے کا وقت دیا گیا تھا جو رجسٹریشن کے لیے کافی تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران ہیلتھ ورکرز نے خاص دلچسپی ظاہر نہیں کی، تاہم حکومت ہیلتھ ورکرز کو نظر انداز نہیں کر رہی، ان کی دوبارہ رجسٹریشن کا آغاز جلد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں مزید 30 ہیلتھ کیئر ورکرز عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کی مجموعی تعداد 15 ہزار 551 ہوگئی۔
Comments are closed.