بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا وائرس سے اب تک کتنے ہیلتھ ورکرز متاثر ہوئے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

کورونا وائرس سے اب تک16 ہزار 616 ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہوئے، جبکہ 162 ہیلتھ ورکرز اس عالمی وباء کا شکار ہوکر جاں بحق ہوئے۔ 

حکام وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں 16 ہزار 116 ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

حکام کے مطابق ملک میں اس وقت بھی 286 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کے شکار ہیں، ملک بھر میں 9 ہزار 942 ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوئے۔

وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ سب سے زیادہ ہیلتھ کیئر ورکرز سندھ میں کورونا کا شکار ہوئے جن کی تعداد 5 ہزار 855 ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اب تک اموات کی سب سے زیادہ شرح پنجاب میں رہی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کی شرح 48 فیصد جبکہ سندھ میں اموات کی شرح 24.68 فیصد رہی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث خیبر پختونخوا میں اموات کی شرح 19.32 فیصد رہی ہے۔

اسی طرح اسلام آباد میں اموات کی شرح 3.47 فیصد اور بلوچستان میں اموات کی شرح 1.4 فیصد رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.