کورونا وائرس کی وجہ سے مسافروں کی بین الاقوامی آمدورفت میں کمی مختلف فضائی کمپنیوں کو مالی نقصانات کے باعث مختلف غیر روایتی حربوں پر مجبور کر رہی ہے۔
ایئرلائنز نے مسافر طیاروں سے عارضی طور پر نشستیں ہٹا دی ہیں جبکہ بیشتر ایئر لائنوں نے متبادل طریقوں کا استعمال شروع کیا ہے۔
ایسے میں یورپی ملک نیدرلینڈ کی رائل ڈچ ایئرلائنز کے ایل ایم نے خصوصی کارگو بوکس تیار کرلئے ہیں کہ اگر ایئرلائن کو یکطرفہ روٹ پر مسافر نہ ملیں تو وہ مسافر کیبنز کو کارگو سیکشن میں تبدیل کر سکتی ہے۔
102 سال قدیم ہوائی کمپنی کے ایل ایم نے اس طرح کا ایک تجربہ گزشتہ روز چین کے شنگھائی ایئرپورٹ سے نیدر لینڈ میں اپنے ہیڈکوارٹر ایمسٹرڈم ایئرپورٹ تک کی پرواز کے ایل 896 میں کیا۔
ایئر لائن مسافر لے کر چین آئی تو واپسی پر مسافر نہیں تھے جس پر کمپنی نے مسافر کیبنز میں سیٹوں کو پہلے سے تیار سفید اور نیلے رنگ کے خصوصی پلاسٹک بیگ سے کور کردیا تھا اور مسافروں کیلئے مخصوص جگہ پر کارگو بوکس رکھ کر انہیں پیلے رنگ کی خاص سیٹ بیلٹس کی مدد سے باندھ دیا۔
جہاز میں مسافروں کے سامان کے بالائی کیبنز میں بھی کارگو کے ڈبے رکھے گئے تھے۔
عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں بحران کا شکار ایئرلائنز شدید مالی نقصانات سے بچنے کیلئے اس طرح کے جگاڑ کرنے پر مجبور ہیں۔
Comments are closed.