عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی کے بعد اسکولوں میں پچاس فیصد حاضری کی شرط ختم کردی گئی اور ملک بھر میں تمام تعلیمی اداروں میں ریگولر کلاسز شروع ہوگئیں۔
بیشتر اسکولوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے اقدامات کئے گئے۔
کورونا کیسز میں کمی کے بعد آج سے ملک بھر میں ہفتے بھر کے لیے اسکول کھل گئے ہیں، اس سے پہلے کورونا ایس او پیز کے مطابق اسکولوں میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ ایک دن چھوڑ کر بچوں کی کلاسیں لی جارہی تھیں۔
پنجاب بھر میں آج سے تمام تعلیمی اداروں میں ریگولر کلاسز شروع ہوگئی ہیں، (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر) این سی او سی کے فیصلے کے بعد آج سے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی تعلیمی ادارے سو فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی آج سے اسکولز معمول کے مطابق کھل گئے۔
Comments are closed.