ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

کورونا، کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نئے ہدایت نامے کے مطابق کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے ائیر لائن کو خصوصی اجازت نامہ لینا ہوگا۔

نئے ہدیات نامے سے متعلق ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کی ٹیسٹنگ، اسکریننگ، ٹریسنگ، قرنطینہ کی لازمی شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔

ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کے مطابق مسافروں کی فہرست، شناخت کی تفصیلات پاکستانی سی اے اے کو دی جائیں گی اور فراہم کردہ تفصیلات محکمہ ہیلتھ کے حکام سے شئیر بھی کی جائیں گی۔

ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کا کہنا ہے کہ درکار تفصیلات ایئرلائنز چیک ان بند ہوتے ہی سی اے اے پاکستان کو بھیجیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.