کراچی میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ایم اے جناح روڈ پر شاپنگ پلازا کو سیل کردیا گیا۔
صدر میں موبائل کی 100دکانیں، 2 سیلون اور 3 گارمنٹس دکانیں سیل کردی گئیں جبکہ آرام باغ کے قریب ڈھائی سو سے زائد دکانوں کو سیل کیا گیا۔
لیاری میں دو ٹرانسپورٹ آفس اور کئی دکانیں سیل کردی گئیں جبکہ 32 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ اپریل کے آخری ہفتے میں کراچی، حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ڈبل ڈیجٹ میں ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 23 سے29 اپریل کےدوران کورونا کی شرح 10.81 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ حیدرآباد میں 23 سے 29 اپریل کے دوران شرح 16.82 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed.