بلوچستان حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر 31 جولائی تک نئی پابندیاں عائد کردیں۔ صوبےمیں بازار رات 10بجے بند ہوجائیں گے اور جمعہ کو لاک ڈاؤن ہوگا۔
بلوچستان میں ریسٹورنٹس میں کورونا وائرس ویکسین لگوانے والوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ رات 12 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت ہوگی۔
اس کے علاوہ شادی ہالز میں 400 مہمانوں کے ساتھ آؤٹ ڈور تقریب کی اجازت ہوگی۔ تفریحی مقامات اور پارکس 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔
Comments are closed.