کراچی کے علاقے کورنگی میں اغوا کے بعد تشدد و زیادتی پھر قتل ہونے والی بچی کے والدین نے وزیر اعلیٰ سندھ اور اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کردی۔
بچی کے والد کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کو انصاف چاہیے، ہم وزیراعلیٰ سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔
والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی گھر کے باہر کھیل رہی تھی، علاقے میں بجلی نہیں تھی، جب بجلی بحال ہوئی تو بچی نہ ملنے پر اسے ڈھونڈنا شروع کیا۔
والدہ نے یہ بھی بتایا کہ انھوں نے پولیس کو بروقت اطلاع دی تھی لیکن پولیس تاخیر سے آئی۔
خیال رہے کہ کورنگی کے زمان ٹاؤن میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی کمسن بچی کی لاش کچرے سے برآمد ہوئی تھی۔
تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ باہر کھیلنے کے لیے گئی بچی جب کافی دیر واپس گھر نہ آئی تو اہلخانہ نے تلاش شروع کی اور تھانے کو بھی رات گئے ہی اطلاع کی گئی۔
Comments are closed.