پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کراچی میں گزشتہ روز کھیلے گئے پی ایس ایل کے میچ سے متعلق کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف فتح جارحانہ سلیکشن کی وجہ سے حاصل کی۔
میچ کے بعد ٹوئٹر پر رمیز راجہ نے لکھا کہ کوئٹہ نے استعمال شدہ پچ پر تین اسپنرز کو کھلایا جو کہ زبردست فیصلہ تھا۔ جبکہ ملتان کے پاس تین اسپنرز موجود تھے لیکن انہوں نے ایک کو کھلایا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے جاری سیزن 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہدف کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ گزشتہ روز کوئٹہ نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔
Comments are closed.