ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

کوئٹہ: سبزی، پھلوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے

کوئٹہ میں سبزی، پھلوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے، تین دنوں میں مرغی کا گوشت 50 روپے مہنگا ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 440 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

ٹماٹر، پیاز اور بھنڈی 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ ادرک اور لہسن 400 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ انار 300 روپے کلو اور سیب 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.