ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

ستمبر میں 19 کروڑ ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس فروخت ہوئے

پاکستانی تارکین وطن کو رواں سال ستمبر میں 19 کروڑ ڈالر مالیت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس فروخت کیے گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ستمبر 2022ء تک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 76 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق  یہ سرمایہ کاری اگست میں 95 کروڑ اور رواں سال مارچ میں 1 ارب 42 کروڑ ڈالر تھی، مارچ سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کم ہو رہی ہے۔

مارکیٹ ماہر ریحان عتیق کہتے ہیں کہ اس کی ایک وجہ امریکہ میں شرح سود بڑھانا بھی ہے، ڈالر سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کی لاگت امریکا مارچ سے بڑھا رہا ہے، جس کے ساتھ باقی دنیا کے ریٹ ایڈجسٹ ہورہے ہیں۔

ریحان عتیق نے مزید کہا کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع 7 فیصد ہے، جو ہمارے سیاسی خدشات کا پریمیم شامل کرلینے کے بعد کم ہے، اس لئے مارچ سے انخلاء دکھائی دے رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.