ترجمان بلوچستان پولیس نے بتایا ہے کہ سی ٹی ڈی نے بم دھماکے کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی شواہد کے مطابق یہ خودکش دھماکا ہو سکتا ہے۔
بلوچستان پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق اب تک کے شواہدکے مطابق یہ خودکش دھماکا ہو سکتا ہے، بم گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، ہوٹل میں داخل نہ ہوسکنے پر دہشت گرد نے پارکنگ میں ہی دھماکا کر دیا۔
پولیس نے کہا ہے کہ مزید تحقیقات ہونے اور شواہد اکٹھے ہونے پر ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ترقی کےسفر میں حائل نہیں ہو سکتی، مجرمان کو جلد ہی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ کوئٹہ کا ایک محفوظ ترین علاقہ ہے، غیر ملکی بھی اسی ہوٹل میں ٹھہرتے ہیں۔ ایک گاڑی کس طرح ہوٹل کی پارکنگ میں داخل ہوئی، سیکیورٹی کی کسی قسم کی بریچ ہوئی تب ہی گاڑی اندر پہنچی، دھماکا خیز مواد گاڑی میں موجود تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ دہشت گردی سے بلوچستان کی ترقی روکنے کی کوشش کرنے والوں کو شکست ہو گی۔
Comments are closed.