بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ دھماکا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ہے۔

سلامتی کونسل نے دہشت گردی میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے دھماکے کے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی عالمی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

 واضح رہے کہ ہوٹل پارکنگ میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.