بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ ایئر پورٹ پر پروازوں کی بندش کی خبروں میں صداقت نہیں: CAA

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر  پروازوں کی بندش سے متعلق خبریں محض افواہیں ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ کراچی:ریونیو رکارڈ میں ردو بدل کرکے پلاٹ کاٹا گیا تھا، حلیم صدیقی کے بورڈ آف ریونیو کو دیے گئے کاغذات جعلی ثابت ہوئے تھے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق کوئٹہ سے مقامی اور بین الاقوامی مسافروں کو، بالخصوص حجاج کرام کو براہِ راست ان کی منزل پر پہنچانے کی غرض سے ایئر پورٹ کا مین رن وے دوبارہ تعمیر کے مراحل میں ہے اور 27 نومبر سے پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہو گا۔

سی اے اے کے ترجمان نے بتایا کہ مین رن وے سے متصل ثانوی رن وے کو استعمال کیا جا رہا ہے اور اس رن وے سے ایئر ٹریفک اسے استعمال کر رہا ہے۔

ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ کوئٹہ ایئر پورٹ پر مسافروں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لے مین ٹرمینل بلڈنگ کو بڑا کیا جا رہا ہے، اس عمارت کو 2020ء میں مکمل کیا گیا تھا۔

سی اے اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لا محالہ کچھ ایئر لائنز نئی صورتِ حال کے مطابق اپنے آپریشنز میں تبدیلی کر رہی ہیں، پی آئی اے، سیرین ایئر اور ایئر سیال پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ترجمان سی اے اے نے مزید بتایا کہ دوسری جانب ایئر بلو نے 31 دسمبر 2021ء تک اپنے آپریشنز معطل کر دیئے ہیں، فلائی دبئی نے کل کی فلائٹ کینسل کر دی ہے جبکہ ایئر عریبیہ نے بھی اپنی 29 نومبر کی فلائٹ منسوخ کر دی ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سلسلے میں مزید اپ ڈیٹس وقت کے ساتھ ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.