بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چٹا گانگ ٹیسٹ: بنگلادیش 330 رنز پر آؤٹ، حسن علی کی 5 وکٹیں

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 330 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلا دیش نے میچ میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 4 وکٹ کے نقصان پر 253 رنز بنائے تھے جبکہ دوسرے روز کے کھیل میں میزبان ٹیم مزید 77 رنز بناسکی۔

بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس 114 اور مشفیق الرحیم 91 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے جبکہ مہدی حسن 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کے 5 شکار کیے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

میزبان ٹیم کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شادمان اسلام، سیف حسن، نجم الحسن شانتو بالترتیب 14، 14 جبکہ کپتان مومن الحق 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس کے علاوہ لٹن داس 114 اور مشفیق الرحیم 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور یاسر علی 4،  تائج الاسلام 11، ابوجاید 8 اور عبادت حسین صفر پر آؤٹ ہوئے۔

چٹا گانگ ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو میچ کے پہلےسیشن میں ابھی تک غلط ثابت ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے 22 سالہ عبداللّٰہ شفیق پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔

اس موقع پر عبداللّٰہ شفیق نے کہا تھاکہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے، آج کے دن میرا خواب پورا ہوا ہے، اپنے سینئر کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں رکی پونٹگ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

قومی ٹیم کی جانب سے اعلان کردہ 12 رکنی ٹیم میں سے اوپنر امام الحق کو پہلے ٹیسٹ میں آرام کروایا گیا ہے۔

پلیئنگ الیون کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبداللّٰہ شفیق، اظہر علی اور فواد عالم کے علاوہ حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی، ساجد خان اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.