بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ، ساڑھے 3 ہزار نان وائیبل اسکولوں کی فہرست جاری

سندھ حکومت نے مکمل بند کرنے کے لیے صوبے بھر کے 3694 نان وائیبل اسکولوں کی فہرست جاری کر دی ہے، شہریوں کو آئندہ 15 یوم میں تحریری اعتراضات داخل کرنے کا کہا گیا ہے۔

حکومت سندھ کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آج مورخہ 27 نومبر کے اخبارات میں 16 صفحات پر مشتمل 3694 اسکولوں کی فہرست شائع کی گئی ہے جس میں متاثرہ شہریوں سے اعتراضات کی طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ نے اپنی فیلڈ ٹیموں کے ذریعے ستمبر 2021ء میں بند شدہ اسکولوں کا وائیبلٹی اسیسمنٹ سروے کرایا تھا جس میں کم آبادی کی وجہ سے اندرون پری، پرائمری اور پرائمری طلبہ کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 3694 اسکولوں کو جاری رکھنے کے قابل قرار نہیں دیا گیا تھا۔

نوٹس کے مطابق محکمہ ایسے نان وائیبل اسکولوں کو سسٹم سے حذف کرنے کی منصوبہ بندی کر چکا ہے، ان اسکولوں کے کیچمنٹ علاقے میں رہائش پذیر شہری درخواستوں کے ذریعے اعتراضات ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ کی ایوالیوایشن، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ چیئرمین گریوینس ری ڈریسل کمیٹی کے نام داخل کر سکتے ہیں۔ 

نوٹس کے مطابق درخواست گزار کا متعلقہ یونین کونسل، یونین کمیٹی لوکل کونسل، کمیٹی سے اسکول کے کیچمنٹ ایریا کا رہائشی ہونا لازمی ہے اور درخواست کے ساتھ قومی شناختی کارڈ کی نقل  منسلک کرنا الزمی ہے۔

متعلقہ شہری کے اعتراضات لازمی اسکول سے متعلق ہوں، درخواست گزار وجوہات بیان کرے اور اپنے کیے دعوے کی تائید میں ثبوت فراہم کرے۔

 درخواستیں لازمی نوٹس ہٰذا کی اشاعت کے پندرہ دنوں کے اندر کلفٹن بلاک 2 کے بنگلہ نمبر سی 98 کے پتہ پر پہنچ جانی چاہئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.