بلوچستان کے ضلع بولان میں بم دھماکے میں شہید ہونے والے 9 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
کوئٹہ میں نماز جنازہ کے بعد شہید اہلکاروں کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی گئی۔
نماز جنازہ میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور، آئی جی پولیس سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ بولان کے علاقے میں کنبڑی پل کے نزدیک بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکا ہوا تھا جس میں 9 اہلکار شہید اور 9 اہلکار زخمی ہوئے۔
ایس ایس پی کچھی محمود نوتیزئی کا 9 اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق بولان دھماکا خود کش تھا۔
Comments are closed.