کوئٹہ کے بولان میڈيکل کمپلیکس میں جہاں آوارہ کتوں کے آزادانہ گھومتے رہنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، وہیں اسپتال کے مین ہول میں گر کر تین سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
گزشتہ روز بچہ مریضہ ماں کے ساتھ اسپتال گیا جہاں وہ لاپتا ہوگیا تھا، والدین نے تھانے میں رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔
اسپتال کی سی سی ٹی وی وڈیو سے پتا چلا کہ بچہ مین ہول میں گرا ہے، جس پر انتظامیہ نے بچے کی لاش گٹر سے نکال کر لواحقین کے حوالے کردی۔
واقعے کی تحقیقات کیلیے ڈی ایم ایس کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے د ی گئی ہے۔
دوسری جانب بولان میڈیکل کالج اسپتال میں آوارہ کتوں کی موجودگی کی انکوائری رپورٹ میں آرایم او، سپروائزر نائٹ شفٹ اور سیکورٹی اہلکاروں کو ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسپتال کے مین گیٹ پر سیکورٹی الرٹ نہیں تھی، او پی ڈی پر کوئی سیکورٹی گارڈ تعینات نہیں تھا۔
Comments are closed.