بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ، اپوزیشن کا تھانے میں جاری دھرنا ختم

بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں نے کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں 14 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔

بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کا آج دسویں روز بھی کوئٹہ کے تھانے بجلی روڈ میں دھرنا جاری ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف ملک سکندر نے کہا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن ارکان کے خلاف مقدمات واپس لے لیے جس پر دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجٹ سے متعلق تحفظات دور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

قائدِ حزبِ اختلاف بلوچستان اسمبلی ملک سکندر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اراکین کے خلاف ایف آئی آر واپسی کا کوئی نوٹیفکیشن نہیں ملا۔

اس سے پہلے بلوچستان حکومت نے اپوزیشن کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے کا نو ٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

بلوچستان اسمبلی کے باہر ہنگامے کے بعد اپوزیشن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.