پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

کنگ چارلس کی تاجپوشی کے بعد کیملا کے رائل ٹائٹل میں تبدیلی کا امکان

برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کے بعد ان کی اہلیہ، کوئین کنسورٹ کیملا کے رائل ٹائٹل کی تبدیلی کی توقع کی جا رہی ہے۔

شاہ چارلس نے 2005ء میں کیملا پارکر سے شادی کی جوکہ گزشتہ سال ستمبر میں ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال تک ڈچز آف کارن وال کے نام سے مشہور تھیں کیونکہ اُنہوں نے ’پرنسس آف ویلز‘ کا لقب استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھاجوکہ شاہ چارلس کی پہلی اہلیہ شہزادی ڈیانا کے پاس تھا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جو رائل ٹائٹل ابھی کیملا پارکر کے پاس ہے یہ پہلے ’شہزادی کنسورٹ‘ تھا لیکن ملکہ الزبتھ دوم کی خواہش پر اسے ’کوئین کنسورٹ‘ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ برطانوی تخت صرف وراثت میں مل سکتا ہے اس لیے شاہی خاندان میں شادی کرنے والے افراد تخت نشین ہونے کے اہل نہیں ہوتے۔

ملکہ الزبتھ دوم نے فروری 2022ء کو اپنے ایک خط میں یہ پیغام دیا کہ میں آج کیملا کی حمایت کرتی ہوں کیونکہ وہ وفادار سے اپنی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 

اُنہوں نے لکھا کہ میں آپ سب کی حمایت کے لیے بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ اور میں آپ کی اس وفاداری اور محبت کے لیے ہمیشہ کے لیے شکر گزار ہوں،جو آپ مجھے دیتے رہتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے کہ جب میرا بیٹا چارلس بادشاہ بن جائے گاتو آپ اُنہیں اور ان کی اہلیہ کیملا کی بھی اسی طرح حمایت کریں گے جیسے کہ آپ نے میری حمایت کی اور یہ میری مخلصانہ خواہش ہے کہ جب وہ وقت آئے گا تو کیملا کو ’کوئین کنسورٹ‘ کے نام سے پکارا جائے گا کیونکہ وہ شاہی خاندان کے لیے اپنی وفاداری اور خدمت کو برقرار رکھیں گی۔

واضح رہے کہ شاہ چارلس اور کیملا کی تاجپوشی کی تقریب کے 6 مئی کو منعقد ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.