پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

بھوٹان: سیاحوں کیلئے ڈیوٹی فری سونا خریدنے کی سہولت متعارف

بھوٹان جانے والے ایسے سیاح جو سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ فیس ادا کریں گے وہ دارالحکومت تھمپو اور فوئنٹ شولنگ میں ڈیوٹی فری سونا خرید سکتے ہیں۔

بھوٹان کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ بادشاہ کی سالگرہ اور بھوٹانی نئے سال کے موقع پر محکمہ سیاحت نے بھوٹان ڈیوٹی فری کے ساتھ مشترکہ طور پر کیا ہے۔

اس نئی اسکیم سے زیادہ تر بھارتی شہری فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ بھوٹان جانے والے سیاحوں میں ان کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔

سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ فیس ادا کرنے والے تمام سیاح محصولات کی ادائیگی کے بغیر سونا خریدنے کے مجاز ہوں گے اگر وہ محکمہ سیاحت کے منظور کردہ کسی ہوٹل میں ایک رات قیام کریں گے۔

یکم مارچ سے تھمپو اور فوئنٹ شولنگ میں سونا خریداری کیلئے دستیاب ہو گا۔

دونوں شہروں کے ڈیوٹی فری اسٹورز پر سونا فروخت ہو گا جہاں عموماً پرتعیش اشیا فروخت کی جاتی ہیں اور یہ اسٹور بھوٹان کی وزارت خزانہ کی ملکیت ہیں۔

بھوٹان کے ڈیوٹی فری اسٹور سونے کی فروخت پر کوئی منافع نہیں رکھیں گے کیونکہ ان کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.