پی ٹی آئی کے رہنما ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی سب سے آگے ہے، مخالفین کو شکست نظر آ رہی ہے۔
لاہور کے علاقے اچھرہ میں اپنے انتخابی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ جب مقابلہ نون لیگ اور سعد رفیق سے ہو تو آرام سے نہیں بیٹھ سکتے، مخالفین نے گزشتہ روز ووٹ خریدے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعدرفیق کا دھاندلی کا منصوبہ مکمل ہے، اگر کوئی ووٹوں کی خرید و فروخت کرتا ہوا پکڑا گیا تو ان سے شکوہ نہ کرے۔
Comments are closed.