کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کی جانب سے مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرکے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق کریانہ، دودھ، پولٹری، فروٹس، گوشت اور دیگر اشیاء کی مہنگائی پر کارروائی کی گئی ہے۔
گزشتہ دو روز میں 302 دکانداروں کے خلاف کارروائی میں10لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی کے مطابق شہریوں کو مناسب اور سرکاری نرخ پر اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جائےگا، دو روز میں66 دودھ فروشوں کے خلاف3 لاکھ 55ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 75 پھل فروشوں کے خلاف کارروائی میں92 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ 29 کریانہ دکاندار کو سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ67 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
Comments are closed.