بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تعمیراتی شعبے کیلئے حکومت کی ایمنسٹی اسکیم ختم ہو گئی

تعمیراتی شعبے کے لیے حکومت کی طرف سے دی گئی ایمنسٹی اسکیم آج ختم ہو گئی۔

حکومت اگر اسکیم میں توسیع چاہتی ہے تو اس کیلئے اسے قانون سازی کرنا پڑے گی یا آرڈیننس لانا ہو گا۔

حکومت نے آئی ایم ایف سے ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کیلئے بات چیت شروع کر رکھی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں پردے کے پیچھے اس مافیا کو بچایا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم کنسٹرکشن پیکیج میں 447 ارب روپے کے منصوبے رجسٹرڈ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تعمیراتی پیکیج میں 1252 منصوبوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تعمیراتی پیکیج کے تحت ای پورٹل پر رجسٹریشن آج سے بند کر دی جائے گی۔

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) انٹیلی جنس و انویسٹی گیشن…

ذرائع نے بتایا کہ بلڈرز اور لینڈ ڈیولپرز کیلئے فکسڈ ٹیکس کی سہولت 31 دسمبر 2021ء تک جاری رہے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پروجیکٹس کی تکمیل 30 ستمبر 2023ء تک جاری رہے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ہاؤسنگ یونٹس اور پلاٹس کی خریدنے کی مدت 30 مارچ 2023ء تک جاری رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.