بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 39 لاکھ 62 ہزار 914 ہو گئیں

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، کورونا کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 29 لاکھ 85 ہزار 685 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 39 لاکھ 62 ہزار 914 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 14لاکھ 52 ہزار 828 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 79 ہزار 194 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 75 لاکھ 69 ہزار 943 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 20 ہزار 249 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 40 ہزار 845 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 48 لاکھ 93 ہزار 908 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 3 ہزار 891 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 90 لاکھ 26 ہزار 688 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 99 ہزار 475 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 4 لاکھ 11 ہزار 634 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 18 ہزار 246 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 85 لاکھ 59 ہزار 164 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 37 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 836 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 2 فیصد رہی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 11 ہزار 82 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 75 ہزار 301 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 35 ہزار 214 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 55لاکھ 14 ہزار 599 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 49 ہزار 732 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 54 لاکھ 25 ہزار 652 ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 140 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 48 لاکھ 907 ہو چکی ہے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 94 ہزار 304 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 44 لاکھ 70 ہزار 374 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 566 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 59 ہزار 909 ہو گئے۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 6 ہزار 544 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 42 لاکھ 40 ہزار 982 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 819 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 87 ہزار 592 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ کیسز میں معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 100 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 792 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 37 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 836 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 2 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 321 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 58 ہزار 408 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 31 ہزار 767 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 844 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 4 ہزار 320 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 145 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 45 لاکھ 90 ہزار 230 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 90 ہزار 171 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 59 لاکھ 71 ہزار 573 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.