موسمی صورتحال کے سبب کمشنر کراچی نے آج شہر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں تمام سرکاری دفاتر اور کاروبار بند رہیں گے۔
اس سے پہلے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے صوبے بھر میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ سردار شاہ کے مطابق فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
واضح رہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان کے باعث محکمہ موسمیات نے تیسرا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں 2 اکتوبر تک وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے۔
Comments are closed.