سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس گرانے سے متعلق سماعت کے دوران کمشنر کراچی اقبال میمن نے دونوں عمارتوں سے متعلق رپورٹس جمع کرا دیں۔
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد اہم مقدمات کی سماعت کے لیے آج سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری میں موجود ہیں۔
کراچی رجسٹری میں مختلف درخواستوں اور مقدمات کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کر رہا ہے۔
کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور، تجوری ہائٹس سے متعلق عدالت میں جمع کرائی رپورٹس میں کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر من و عن عمل شروع کر دیا۔
کراچی کے کمشنر اقبال میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کو تیزی سے گرانے کا کام جاری ہے، جبکہ تجوری ہائٹس گرانے پر بھی کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی جانب سے نسلہ ٹاور کو اب تک نہ گرائے جانے پر اظہارِ برہمی کیا گیا تھا جس کے بعد کمشنر کراچی اقبال میمن نے کل نسلہ ٹاور پہنچ کر اسے توڑنے اور گرانے کا عمل دوبارہ شروع کرا دیا۔
Comments are closed.