بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرولیم ڈیلرز کے ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال سے متعلق کہنا ہے کہ جائز مطالبات مانیں گے، ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے۔

حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہاکہ پٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ چاہتے ہیں، چند کمپنیوں کو نوازنے کے لئے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سبز باغ دکھا کر عمران صاحب نے قوم کو دوبارہ قطاروں میں کھڑا کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے مگر پیٹرول پمپ مالکان بھی عوام کی مشکلات کا احساس کریں اورفیصلے پر نظرثانی کریںکیونکہ عوام کو پریشان کرنا درست نہیں ہے۔

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ مارجن میں اضافے کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کر دی ہے، آئندہ اجلاس میں فیصلہ ہو جائے گا لیکن جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں گے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع کے مارجن کو بڑھانے کے لیے ملک بھر میں ہڑتال کر دی، بیشتر پیٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، بعض سرکاری اور نجی پمپس پر پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع کے مارجن کو بڑھانے کے لیے ملک بھر میں ہڑتال کی ہے، بیشتر پیٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، جبکہ بعض سرکاری اور نجی پمپس پر پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.