بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکٹر نوشین کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

سندھ کے شہر لاڑکانہ کے میڈیکل کالج کی طالبہ ڈاکٹر نوشین کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر نوشین کی موت کی وجہ گردن میں رسی کا پھندا بتائی گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نوشین کے جسم کے بعض اندرونی اعضاء لیبارٹری بھیجے گئے۔

سندھ کے لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج کی ڈاکٹر نوشین نے خود کشی کی یا قتل ہوا؟ واقعہ پر اسرار معمہ بن گیا۔

اس سے قبل ایس ایس ایس پی اور فارنزک ٹیم نے ہاسٹل میں متوفیہ کے کمرے کا تفصیلی معائنہ کیا تھا، متوفیہ کی ڈائری اور موبائل فون قبضے میں لے کر کمرہ سیل کر دیا گیا، جبکہ کمرے کے باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

ڈاکٹر نوشین کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے لاش والد کے حوالے کردی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فائنل ایئر کی طالبہ ڈاکٹر نوشین کی لاش ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.