بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بنگلا دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم نے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔

چٹاگانگ میں کل سے شروع ہو رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے، دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کوچ کی کمی محسوس ہوتی ہے، ٹیسٹ سیریز میں بیٹنگ کوچ ہونا چاہئے تھا لیکن یہ فیصلہ پی سی بی کا ہے۔

پہلا ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح 9 بجے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان کے علاوہ عبداللّٰہ شفیق،عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر سے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.