بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیٹنگ کوچ کی کمی محسوس ہوتی ہے، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کوچ کی کمی محسوس ہوتی ہے، ٹیسٹ سیریز میں بیٹنگ کوچ ہونا چاہئے تھا لیکن یہ فیصلہ پی سی بی کا ہے۔

چٹاگانگ میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز اہم ہے، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم نے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیسٹ ٹیم اچھی ہے، اس مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنا تاثر ڈالیں گے، وقت کم ملا ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں سوئچ کریں گے۔

بابر اعظم نے کہاکہ بنگلادیش کو ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں لے سکتے،یہاں کی کنڈیشنز مختلف ہیں ان مشکل کنڈیشنز میں سیٹ ہونے میں وقت لینا پڑتا ہے ۔

کپتان قومی ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں فوکس ہونا پڑے گا اورتحمل کے ساتھ کھیلنا ہو گا۔

بنگلادیشی کرکٹر محمود اللہ نے پاکستان سے سیریز سے قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ فتح حاصل کی اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا کل سے آغاز ہو رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.