پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری سیاسی خانہ بدوش ہیں، کل تک فواد چوہدری آصف علی زرداری کو نیلسن منڈیلا کہتے تھے۔
سینیٹر پلوشہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ آصف علی زرداری حکومتی وزراء کے اعصاب پر سوار ہیں، سابق صدر پر تنقید کرکے فواد چوہدری اپنا سیاسی قد بڑا نہیں کر سکتے۔
پلوشہ خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات و سینیٹ میں بدترین شکست سے حکومتی وزراء بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری پیپلز پارٹی کی فکر چھوڑیں اور اپنی مانگے تانگے کی نااہل حکومت کی فکر کریں۔
Comments are closed.