بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کشمیر کی صورتحال گمبھیر ہوتی جارہی ہے، مشال ملک

جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کی اہلیہ و حریت رہنما مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال گمبھیر ہوتی جارہی ہے۔

مشال ملک نے جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی تکلیف کا اندازہ نہیں لگا سکتے، 5 اگست کے اقدام کو 2 سال ہوگئے ہیں، کشمیریوں کی شناخت، سیاسی ، معاشی اور مذہبی حق چھین لیا گیا ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں شرکت کرنے والے جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز کو بھارتی بورڈ دھمکیاں دینے لگا۔

انہوں نے کہا کہ  دنیا کو کشمیر کی صورتحال پر ایکشن لینا پڑے گا، 5 اگست کے بھارتی اقدام کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج ہوا تھا۔

مشال ملک نے کہا کہ بدقسمتی سے جب بھارتی ایکٹ کے خلاف دنیا میں آگاہی پیدا ہورہی تھی تو کورونا آگیا، دنیا کی توجہ کورونا پر مرکوز ہوگئی، کورونا کے خاتمہ کے بعد دنیا کو کشمیر پر توجہ دینا ہوگی۔

بھارت کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے اعلان کیا…

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران دنیا لاک ڈاؤن میں رہی، کشمیری 70 سال سے اس صورتحال سے دوچار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.