بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی کشمیر کی آزادی کیلئے کھڑے ہیں: فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ کشمیر کی آزادی کے لیے کھڑے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کو آج 2 برس مکمل ہونے پر دفترِ خارجہ سے ریلی نکالی گئی۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کے آج 2 برس مکمل ہونے پر دفترِ خارجہ سے ریلی نکالی گئی، اس موقع پر کشمیر یکجہتی ریلی کے لیے 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ 1 منٹ کے لیے ملک بھر میں ٹریفک بھی روک دیا گیا۔

اس موقع پر کشمیر یکجہتی ریلی کے لیے 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ 1 منٹ کے لیے ملک بھر میں ٹریفک بھی روک دیا گیا۔

دفتر خارجہ سے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور دیگر وزراء نے بھی شرکت کی۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ 5 اگست کا اقدام واپس لیے جانے تک بھارت سے مذاکرات نہیں کیئے جائیں گے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم نے کشمیر کی آزادی کے لیے 4 جنگیں لڑی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی وجہ سے کشمیر کے مسئلے کو نئی جلا ملی، وزیرِ اعظم پاکستان نے بطور سفیرِ کشمیر اقدامات کیئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.