جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کی اہلیہ و حریت رہنما مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال گمبھیر ہوتی جارہی ہے۔
مشال ملک نے جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی تکلیف کا اندازہ نہیں لگا سکتے، 5 اگست کے اقدام کو 2 سال ہوگئے ہیں، کشمیریوں کی شناخت، سیاسی ، معاشی اور مذہبی حق چھین لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو کشمیر کی صورتحال پر ایکشن لینا پڑے گا، 5 اگست کے بھارتی اقدام کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج ہوا تھا۔
مشال ملک نے کہا کہ بدقسمتی سے جب بھارتی ایکٹ کے خلاف دنیا میں آگاہی پیدا ہورہی تھی تو کورونا آگیا، دنیا کی توجہ کورونا پر مرکوز ہوگئی، کورونا کے خاتمہ کے بعد دنیا کو کشمیر پر توجہ دینا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران دنیا لاک ڈاؤن میں رہی، کشمیری 70 سال سے اس صورتحال سے دوچار ہیں۔
Comments are closed.