کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں بھی سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کے پی ایل کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کرکٹرز کو اس سال بھی این او سی جاری نہیں کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس بار سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہ ہونے والے فہیم اشرف کو بھی کے پی ایل سیزن 2 کے لیے این او سی نہیں ملے گی۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کا آئندہ سیزن مصروف ہونے کے باعث رواں برس این او سی نہیں دیے جا رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کے پی ایل انتظامیہ کو لیگ کے لیے ابتدائی این او سی جاری کیا ہے اور ساتھ ہی مختلف قواعد و ضوابط مکمل کرنے کا کہا ہے۔
کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے لیے یکم سے 25 اگست تک کی ونڈو رکھی گئی ہے۔
Comments are closed.